مزید خبریں

نیا ناظم آباد بینکرز کپ، اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کی شاندارفتح

کراچی(اے پی پی)نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں اٹک اسپورٹس نے ہیلا ڈوس ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد1وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نیا ناظم آباد جمخانہ کے سر سبز میدان پر برقی قمقموں کی روشنی میں ہیلا ڈوس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ عثمان مایا نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اور یوسف آفریدی نے 3۔3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اٹک اسپورٹس نے ہدف 9 وکٹ کے نقصان پر 20 ویں اوور کی چوتھی گیند حاصل کیا۔ فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز اسکور کیے۔ شاندار آل رانڈ کارکردگی پر فواد عالم کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے مومن سیڈز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مومن سیڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبید ثمر 31رنز بناکر نمایاں رہے۔ عبدللہ نے چار جبکہ فرمان اللہ اور اظہار خان نے 3۔3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے ہدف 18 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر اویس ضیا نے 54 رنز ناٹ آٹ اسکور کیے۔ عالیان محمود نے2وکٹیں حاصل کیں۔ اویس ضیا مین آف دی میچ قرار پائے ۔