مزید خبریں

عمر ایسوسی ایٹس نے ہیروز کلب کوئٹہ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس رمضان ٹرافی میں عمر ایسوسی ایٹس نے ہیروز سی سی کوئٹہ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی جیم خانہ گرائونڈپر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیروز سی سی 122رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی،اسمعیل شاہ نے نصف سنچری 52 رنز اسکورز کئے،دانش عزیز نے چار،حسن خان،کاشف علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،جواب میں عمر ایسوسی ایٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 123رنز 20.5اوورز میں بنا لئے۔محمد نافع نے دہواںدار 72 رنز ناٹ آئوٹ6چھکوں اور4 چوکوں کی مددسے بنائے۔