مزید خبریں

اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے،ہلال احمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، ان کا احساس، احترام اور مدد خدمت انسانیت کا بنیادی نکتہ ہے، ہلال احمر پاکستان بلا امتیاز، بلاتفریق اور بلا رنگ و نسل انسانی ہمدردی اور خدمت پر یقین رکھتا ہے، سیلاب سے متاثرہ اقلیتی کمیونٹی کو راشن اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی ہے، سندھ کے ضلع خیرپور کی یونین کونسل مھر ویسر میں ہندو برادری کے درجنوں گھرانوں کو راشن دیا گیا، 51کلو وزنی راشن پیکیج میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، دالیں، چینی، چائے کی پتی، مصالحہ جات وغیرہ شامل ہیں، خیرپور کی یونین کونسل صابر رند اور نصیر فقیر میں بھی ایک ہزار سیلاب متاثرہ گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ ہلال احمر پاکستان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام مستعدی سے جاری ہے۔