مزید خبریں

جیکب آباد ،انتظامیہ کا بچت بازارعوام سے مذاق ہے

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ضلع انتظامیہ کا بچت بازار دکھاوا قرار ،آٹا ،دال تک دستیاب نہیں،گھی اور جام شیریں ،چینی مارکیٹ ریٹ پر ملنے کی شکایات ،بچت بازار عوام سے مذاق ہے، شوکت علی شعبان اور دیگر کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے بچت بازار کو صرف دکھاوا قرار دیا ہے بچت بازارمیں خریداری کے لیے آنے والے شوکت علی ،عبدالرحیم ،شعبان ،مختار بلوچ اورشاہدو دیگر کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کا بچت بازار عوام سے مذاق ہے بچت بازار میں آٹا اور دال تک دستیاب نہیں یہ کیسا بچت بازار ہے شربت ،تیل اوردیگر سامان جو مارکیٹ میںریٹ چل رہا ہے وہی اس بچت بازار میں ہے تو پھر اس بچت بازا رکا کیا فائدہ ریما گھی جو مارکیٹ میں 470فروخت ہو رہا ہے وہی ریٹ اس بچت بازار میں ہے بچت بازار لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف سیکرٹری ،کمشنر لاڑکانہ جیکب آباد کے بچت بازار میں عوام سے ہونے والے مذاق کا نوٹس لیںاور عوام کو ریلیف دیا جائے،دوسری جانب اس سلسلے میں ڈی سی جیکب آباد یوسف شیخ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کل سے بچت بازار میں آٹا دال اور سبزی بھی دستیاب کرائی جائے گی اور بچت بازارمیں عوام کو ریلیف کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔