مزید خبریں

ٹنڈوالہیار،بچت بازار میں اشیاء مہنگے داموں فروخت ،عوام پریشان

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کو ستی اشیا خورونوش فراہم کر نے کے لیے بچت بازار لگا یا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے بچت بازار کا معائنہ کر نے جن نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کی روپٹنگ ٹیم پہنچی تو بچت بازار میں50فیصد دکانیں خالی پڑی تھی جبکہ باقی دکانوں پر فروخت ہو نے والے اشیا صرف کی قیمتوں میں کو ئی فر ق نہیں ملا اس سلسلے میں ٹنڈوالہیار کے شہریوں نے میڈ یا کی ٹیم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بچت بازار نام کا بچت بازار ہے یہاں کسی بھی دوکان پر سامان مکمل طور پر موجود نہیں ہے اور جو سامان بچت بازار میں موجود ہے وہ بھی مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت ہے عوام نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بچت بازار کا اعلان کر کے اپنا فر ض پو را کیا ہے بچت بازار تو لگایا گیا ہے لیکن اشیا صر ف نہ ہو نے کے برابر آٹا 1150روپے میں فر وخت کیا جا رہا ہے جبکہ سر کار نے دس کلو آٹے کا ریٹ 650روپے مقر ر کیا ہے چینی مارکیٹ میں 92روپے کلو فر وخت ہو رہی ہے اور بچت بازار میں 95روپے کلو فر وخت ہو رہی جبکہ بچت بازار میں کسی بھی قسم کی سبزیاں اور فر وٹ موجود نہیں ہیں اور جو فر وٹ ہیں ان کے ریٹ بھی مارکیٹ ریٹ سے زائد ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگا ئے جا نے والے بچت بازار کو فر ضی بازار کا نام دے دیا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کر ے اگر ضلعی انتظامیہ بچت بازار میں بنائی جا نے والی دکانوں میں دکاندار بیٹھ نہیں سکتا تو انہیں حکمرانی کر نے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے بچت بازار کے مشن کو حقیقی روپ دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو حقیقی احکامات کر نے کر نے ہوں گے۔