مزید خبریں

ٹنڈوآدم ،فرنچائز کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کا انکشاف

ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آنے والے 17 ہزار روپے میں سے مستحق خواتین سے بااثر فرنچائز و ڈیوائس ہولڈر لاکھوں روپے کٹوتی کرنے لگے۔فی خاتون سے پانچ سو ہزار روپے کٹوتی کا سلسلہ جاری۔خواتین کا ڈیوائس اور فرنچائز مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مسکین و مستحق خواتین کو ملنے والے پیسوں میں سے جو کہ عرصہ دراز سے جاری ہے موجودہ قسط جو کہ خواتین کو بچوں کی پڑھائی و 8500 آنے والی قسط میں سے پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ٹنڈوآدم میں تقریباً 17000 سے زائد خواتین کے پیسے آرہے ہیں جن میں سے ہر خواتین سے پانچ سو سے ہزار روپے کٹوتی کیے جا رہے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا تی ہے جوکہ ڈیوائس و فرنچائز ہولڈرمحکمہ کا عملہ و انتظامیہ ملی بھگت کر کے آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں جس کے باعث خواتین اپنے حق سے محروم نظر آتی ہیں۔ صحافیوں نے مختلف فرنچائز کا دورہ کیا تو خواتین نے فرنچائز و ڈیوائس ہولڈر کے خلاف داد رسی کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں گورنمنٹ کی جانب سے مفت پیسے اپنے بچوں و گھریلوں اخراجات کے لیے دیے جاتے ہیں پر یہ مافیا ہمارے پیسوں سے زبردستی کٹوتی کرتے نظر آتے ہیں اگر نہ دیں تو پیسے نہ دینے کا کہا جاتا ہے اگر ہم شکایت کریں تو آئندہ فرنچائز پر نہ آنے کا کہا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں بی آئی ایس پی ٹنڈوآدم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز جونیجو سے کی گئی پر افسران بالا نے بھی روایتی جواب دیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی کہا خواتین نے وفاقی وزیر بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ایم این اے شازیہ مری سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوآدم میں فرنچائز و ڈیوائس مافیا کے خلاف فل الفور کارروائی عمل میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے۔