مزید خبریں

بول نیوز ٹیم پر حملے کی کے یو جے (دستور) کی جانب سے مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر،سیکرٹری نعمت خان اور مجلس عاملہ کے اراکین کی جانب سے کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں مہنگائی کے خلاف کوریج کرنے پر پھل فروش مافیا کی جانب سے بول نیوز کے کیمرامین کاشف حمید، کیمرامین دانیال اور ڈرائیور پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کے یو جے دستور نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں اس لیے حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی ایمپریس مارکیٹ میں فروٹ فروش مافیا کی جانب سے بول نیوز کی ٹیم پر حملے اور تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ صحافیوں پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے حملے ہونا افسوس ناک ہیں، اس موقع پر انٹرویو دینے والی خواتین کو بھی شرپسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،ایم کیو ایم کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ فروٹ مافیا کے خلاف حکام بالا سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔