مزید خبریں

ایمپریس مارکیٹ میں بول نیوز کی ٹیم پرحملہ‘خاتون سمیت4افرادزخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر میں مہنگے داموں پھل فروخت کرنے والے پھل فروش مافیا بول نیوز کی ٹیم اورایک خاتون کو چھریاں اور ڈنڈے مارکر زخمی کردیا،بول نیوز کی ٹیم مہنگائی کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے ایک خاتون کا انٹرویو ریکارڈ کررہے تھی ،پولیس نے حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام بول ٹی وی کی ایک ٹیم ایمپریس مارکیٹ کے سامنے شہر میں نہایت تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور پھل فروشوں کی ناجائز منافع خوری پر ایک خریدار خاتون سے بات چیت کررہی تھی اسی دوران ناجائز منافع خوری میں ملوپ پھل فروش افراد نے بول کی ٹیم کو انٹرویو دینے والی خاتون کو گالیاں بکنا شروع کردیں اور اس کو تھپڑ مارنے شروع کردیے بول ٹیم کی جانب سے روکے جانے پر پھل فروش فروٹ مافیا نے بول کے کیمرہ مین دانیال ‘کاشف حمید اور ڈرائیور پر چھریوں اور چاقو وں سے حملہ کردیا جس سے تینوں افراد اور مذکورہ خاتون زخمی ہوگئیں جن کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ایمپریس مارکیٹ پر بول نیوز کی ٹیم پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے بول ٹیم اور خاتون پر حملے میں ملوث 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔