مزید خبریں

جماعت اسلامی علاقہ چکرا گوٹھ کے نظم کا اعلان

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی علاقہ چکرا گوٹھ کورنگی کے ناظم اختر حسین قریشی نے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبد الجمیل خان کی مشاورت سے نظم علاقہ کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق محمد ہارون نائب ناظم علاقہ، ملک محمد افضل نائب ناظم علاقہ، محمد فہیم قریشی نائب ناظم علاقہ، محمد عارف ناظم مالیات، اسلم جاوید نائب معاون مالیات، جبکہ یوسی6 کے قائم مقام ناظم محمد ہارون، یوسی7 کے قائم مقام ناظم خورشید اقبال اور یوسی11 کے قائم مقام ناظم محمد اسحاق بلوچ ہوں گے۔