مزید خبریں

امسال بھی رمضان میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا، محمد یوسف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمدیوسف نے کہا ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ دنیا بھرمیں اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی لاتا ہے مگرپاکستان میں امسال بھی مہنگائی کاطوفان برپا کر دیا گیا۔منافع خوروں، مافیاؤں، ذخیرہ اندوزوں کوکھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،نام نہادریٹ لسٹ دکھاوے کا کاغذ بن کررہ گئی ہے۔ سبزی، پھل، دالیں، آٹا، چاول ودیگراشیائے صرف مہنگائی کی بدترین لپیٹ میں آچکی ہیں۔چھاپا مارٹیمیں رشوت لے کر دکاندار کو عوام سے پیسہ پوراکرنے کادرس دے کرچلی جاتی ہیں،اب تک کوئی تبدیلی دکھانے میں کراچی کی انتظامیہ کامیاب نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ والے حکمرانوں کوعوام پرمہنگائی کابوجھ کم کرنا چاہیے تھا۔امیرضلع محمدیوسف نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ اپنے عملے میں رشوت خور کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کامؤثرنظام بنایا جائے ۔