مزید خبریں

لاہور نے عمرانی فتنے کو مسترد کردیا، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے عمرانی فتنے کو مسترد کردیا،لگتا ہے جھوٹ عمران نیازی کے خمیر میں شامل ہے،عمران کے ہر نئے جھوٹ سے ایک نیا جھوٹ جنم لیتا ہے ،امریکی سازش کا جھوٹ بولنے والا آج امریکن بیوروکریٹ کے جوتے پالش کررہا ہے ،عمران کی انتشار اور فتنہ پھیلانے کی سیاست کچھ دنوں کی مہمان ہے ،عمران خان کو جتنا موت کا خوف ہے آج تک اتنا نہیں دیکھا ،جلسے میں بھی بلٹ پروف کنٹینر پر کھڑے ہوکر خطاب کرتا ہے۔