مزید خبریں

کینیڈا: ریلوے اسٹیشن پر نماز سے روکنے والا اہل کار برطرف

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈامیں ریلوے اسٹیشن پر مسلمانوں کو نماز سے روکنے پر اہل کار کو برطرف کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں ایک نوجوان کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے دوسرے لوگ متاثر ہوں گے۔ گارڈ نے نوجوان کوآیندہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں نماز نہ پڑھنے سے خبردار بھی کیا، جب کہ نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کررہا تھا جہاں لوگ موجود نہیں تھے۔