مزید خبریں

رمضان المبارک کے دوران ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی

مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک) رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ اس اقدام سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرہ کا موقع مل سکے گا۔ عمرہ کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے اجازت حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرہ کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔