مزید خبریں

روس کے خلاف 4 یورپی ممالک کی فضائیہ کا اتحاد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی جنگ کے تناظر میں 4یورپی ممالک نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا۔ سوئیڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کی فضائیہ کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحد نورڈک فضائی دفاعی فورس بنانے کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق چاروں ممالک کی مسلح افواج نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ نیٹو کے تحت کام کرنے کے پہلے سے معلوم طریقوں کی بنیادپرمشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔