مزید خبریں

بھارت کی اناڑی فوج نے اپنے علاقے پر میزائل داغ دیے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فوج نے راجستھان کے مغربی ضلع جیسلمیر میں مشقوں کے دوران 3میزائل غلط فائر کر دیے جس سے آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی مشق پوکھران میدان میں ہو رہی تھی کہ اس دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3میزائلوں کو غلط فائر کیا گیا۔ میزائل مختلف دیہات میں کھیتوں پر گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔