مزید خبریں

فورتھ شیڈول سے نام نہ نکالنے کیخلاف سرمد صدیقی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے فورتھ شیڈول سے نام نہ نکالنے کے خلاف اے پی ایم ایل سندھ کے رہنما سرمد صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر محکمہ داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں فورتھ شیڈول سے نام نہ نکالنے کے خلاف اے پی ایم ایل سندھ کے رہنما سرمد صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر محکمہ داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ،سی ٹی ڈی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سرمد صدیقی اے پی ایم ایل سندھ کے وائس چیئرمین ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرمد صدیقی کو پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں بری کردیا گیا تھا۔ بریت کے باوجود شہری کا نام فورتھ شیڈول سے نہیں نکالا گیا۔ سرمد صدیقی کے خلاف 2020 میں فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔