مزید خبریں

حکومت عوام کوناجائز منافع خوروں سے نجات دلائے ‘عبدالرحمن سلفی

کراچی(پ ر) امیرجماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ حصول برکت ‘مغفرت اور رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک کے حوالے سے خود خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عظیم الشان خطبہ میں کہا ہے کہ تم پر ایک عظیم الشان مہینہ جلوہ فگن ہو رہا ہے جو عذاب آخرت سے نجات اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ مبارک کے تقدس و احترام کو برقرار رکھیں اور زیادہ اپنا وقت فرض روزہ کے ساتھ تراویح تلاوت قرآن ‘ صدقہ خیرات اور باہمی جذبہ ہمدردی و اخوت کا مظاہرہ کریں ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ بعض بد بخت ناجائز منافع خور اس ماہ مبارک اشیا خوردو نوش میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کو لوٹتے ہیں ایسے لوگ اللہ کے عذاب سے ڈر جائیں حالیہ زلزلہ ہمارے لیے قدرت کی جانب سے انتباہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ کم ازکم اس ماہ مبارک میں عوام کو ناجائز منافع خور اور ان کے سر پرست رشوت خور انتظامیہ سے نجات دلائے اور عوام ازراں قیمت پر پھل و دیگر اشیاء کے حصول کو ممکن بنائے مولانا سلفی کہا ہمیں چاہیے کہ اس ماہ کے تقاضوں کوملحوظ رکھیں اور اپنا وقت زیادہ عبادات اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کریں اور اپنے مستحقین وغریب بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔