مزید خبریں

جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،عبدالجمیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی نے اس کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ۔کراچی کے عوام کے ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریںگے ۔کراچی اندرون سندھ نہیں ہے کہ جہاں چاہا نتائج تبدیل کرلیں۔جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے اور کراچی کا میئر حافظ نعیم الرحمن ہی بنے گا ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے علاقہ چکرا گوٹھ کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ناظم علاقہ جماعت اسلامی چکرا گوٹھ اختر حسین قریشی ودیگر ذمے داران نے بھی خطاب کیا۔ عبدالجمیل خان نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میںبھرپور طریقے سے ووٹ دیے جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے امیدوا روںنے پورے شہر میں کامیابی حاصل کی اور نمبر ون پارٹی بن گئی ہے لیکن پیپلز پارٹی پر کراچی کا میئر بننے کا بھوت سوار ہے اور وہ دھاندلی اور انجینئرنگ کے ذریعے زبردستی شہر پر قابض ہونا چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی کسی بھی قیمت پر ایسا نہیں ہونے دے گی اور پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے غیر جمہوری اقدام اور دھاندلی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں اور ان کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں ۔