مزید خبریں

پولیس فائرنگ سے زخمی شخص کواسپتال کے بجائے تھانے لے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں فائرنگ سے شہری عثمان ولد شیرمحمد زخمی ہوگیا پولیس زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر نے کے بجائے تھانے لے گئے تاہم علاقے مکینوں کی جانب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ کو دونوں جانب سے بلاک کر کے احتجاج کیا گیا ۔ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی، اہل علاقہ کا واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ،اہل علاقہ نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا، شدید نعرے بازی بھی کی گئی، زخمی کے چچا کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن رضوان رضی تنولی نے کی ہے،ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن رضوان تنولی کو معطل کرنے کے ساتھ عہدہ میں تنزلی بھی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں دو سری جانب ایس ایچ او حیدری شمشاد چاچڑ معطل کر دیا گیا ۔