مزید خبریں

لاپتا افرادکیس، عدالت جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس پر برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اہلخانہ کی درخواستوں پر جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کامران کمال کی گمشدگی کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اہل خانہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 22 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتا افرادکا سراغ نہیں لگایا جاسکا، ایسی جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کا کیا فائدہ؟ جسٹس شمس الدین عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ لگتا ہے جے ٹی ٹیز اور پی ٹی ایف والے آتے ہوں گے اور چائے پی کر چلے جاتے ہیں، اب تک درجنوں کیسز میں نتیجہ بالکل صفر ہے۔