مزید خبریں

شہر قائد میں 6افراد قتل ، دیگر واقعات میں 5جاں بحق ، 12زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں حادثات وپر تشدد واقعات میں11افرادجاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 12افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود گلشن بونیر صدیق امیر حمزہ مسجد کے قریب واقع گودام سے ملحقہ کمرے میں فائرنگ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جاںبحق ہو گئے،اسپتال میں مقتولین کی شناخت 35 سالہ جلیل ولد موسیٰ اور 33 سالہ عبداللہ ولد فضل الرحمان کے نا م سے ہو ئی ہے پولیس کے مطابق کباڑ کے گودام کے ساتھ کمرے میں کچھ لوگ لوڈو کھیل رہے تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان نے اندر داخل ہو کر فائرنگ کردی،، مقتول کا کباڑ کا گودام تھا اور وہ گودام کے ساتھ واقع کمرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، ابتدائی تفتیش سے واقعہ ذاتی رنجش لگتا ہے ، ملزمان نے کوئی لوٹ ماربھی نہیں کی ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول تحویل میں لے لیے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔فیروز آباد تھانے کی حدودوطارق روڈ علامہ اقبال روڈ اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں مقتول کی شناخت رحمن سید ولد اصغر سیدسے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول پیر آباد کا رہنے والا تھا اور طارق روڈ پر سنار کی دکان پر چوکیداری کرتا تھا وہ اپنی موٹر سائیکل پر آیا اور اس دوران ملزمان آئے اور اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرنے لگے جس پر اس نے مزاحمت کی اور انکے درمیان پاتھا پائی ہوئی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اس دوران وہاں لوگ جمع ہوئے تو ملزمان وہاں سے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابراہیم حیدری میں جھگڑے کے دوران 18سالہ ریحان ولد حبیب جاںبحق ہوگیا۔سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون یوسف گوٹھ بس ٹرمینل 100فٹ روڈ کے قریب موبائل کی دکان پر فائرنگ سے 28سالہ نور محمد ولد عبدالغفور جاں بحق ہوگیا ،مقتول کی لا ش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقتول نور محمد یوسف گوٹھ کا رہنے والا تھا اور اسکا پنجگور بلوچستان سے تعلق تھا۔2 نامعلوم ملزمان نے متوفی کو 6 گولیاں ماری اور موقع سے فرار ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔ بریگیڈ تھانے کی حدود صدر ابن سینیا لائن فیضان اولیاء مسجد خان کلب کے قریب فائرنگ سے44سالہ شیر محمد ولد شیر خان شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار عمران کا گھر کے باہر کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوا تھا اسی دوران اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس شواہد اور بیانا ت کی روشنی میں مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی لاش کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔ ملیر کالا پل این ایم سی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پ رپہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت48سالہ بوٹا مسیحی ولد احمد مسیحی کے نام سے ہوئی،،درخشاں تھانے کی حدودو ڈی ایچ اے فیز 06 خیابانِ شہباز کلمہ چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،ڈی ایچ اے خیابان شہباز پر تیز رفتار کار الٹ گئی، کلابازی کھاتی کار کی زد میں آکر کنٹونمنٹ بورڈ کا ملازم متوفی کی شناخت 35سالہ شیر محمد ولد نثار محمد جاںبحق ہوا ،متوفی شیرو گھر گھر وں سے کچرا اٹھانے والی گاڑی کا ڈرائیور اور حادثے کے وقت گاڑی کے باہر کھڑا تھاکلابازی کھاتی ہوئی کار کی ٹکر سے کچرا اٹھانے والی گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوا ،حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے ،کار سوار دونوں افراد محفوظ ہیں، واقعہ کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، متاثرہ کار کو سڑک سے ہٹا دیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، الفلاح تھانے کی ھدودو ملیر سمشی سوسائٹی جوہر پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 30 سالہ جاوید اختر ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالیکردیا گیا۔گلشن معمار احسن آباد پرانی پولیس چوکی کے قریب فٹ پاتھ سے45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے،کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سروس اسٹیشن میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی۔جہاں ڈاکٹروں کی موت کی تصدیق کے بعد ورثاء￿ بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔دوسری جانب بہادر آباد تھانے کی حدود دھوراجی بلاک 2 آدم جی نگر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے50سالہ میر حبیب شاہ ولد دین بادشاہ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔منگھوپیر تھانے کی حدود نارتھ کراچی بابا موڑ صائمہ ویلا ز کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25سالہ عبدالملک ولد عبدالحکم زخمی ہوگیا ،نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر 12اے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 23سالہ نصراللہ ولد گْل زمان زخمی ہو گیا،نارتھ ناظم آباد ضیاء الدین ہسپتال کے قریب فائرنگ 20 سالہ محمد نعیم ولد سردار محمد زخمی ہو گیا، بریگیڈ تھانے کی حدود لانز ایریا مدینہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 29سالہ راحیل ولد حسین علی زخمی ہوگیا ۔ ناظم آباد تھانے کی حدود لیاقت کوچنگ سینٹر ناظم آباد نمبر 2کے قریب فائرنگ سے 19سالہ حماد ولد صغیر احمد زخمی ہوگیا ۔ علاوہ ازیںکورنگی مرتضی چورنگی پر قریشی انٹرپرائزفیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق متاثرہ فیکٹری زیرتعمیر تھی جس میں مزدورکام کررہے تھے۔ریسکیو حکام کا کہناہے کہ فیکٹری کی چھت کاایک حصہ گرا جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو کے مطابق ملبے سے اب تک 6مزدوروں کونکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں کی شناخت 35سالہ عاشق حسین ،32 سالہ عدنان،30 سالہ عبدالحق،24 سالہ محمد رمضان،44 سالہ محمد زمان اور 30 سالہ نثار کے ناموں سے ہوئی ۔تاہم امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ، ریسکیو ٹیم کو ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔