مزید خبریں

لاش منتقلی کیلیے میت گاڑی سروس شروع کی جائیگی، سیکرٹری صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس فراہمی کے کیس میں سیکرٹری صحت کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ سندھ حکومت نے اسپتالوں سے لاش منتقل کرنے کے لیے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس فراہمی کے کیس میں سیکرٹری صحت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 29 اضلاع کے لیے 25 میت گاڑیاں شہروں میں فراہم کر دی گئی ہیں، محکمہ صحت کی ایمبولینسز صرف مریض منتقلی کے لیے استعمال ہوں گی، میت منتقلی کے لیے ایمبولینس نہیں میت گاڑی دی جائے گی۔ سیکرٹری صحت نے ٹھٹھہ سول اسپتال میں کھڑی ایمبولینس سے متعلق تفصیلات فراہم کردی۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ناکارہ ایمبولینس کی وڈیو بناکر وائرل کی تھی۔ جواب میں کہا گیا کہ ٹھٹھہ سول اسپتال میں کھڑی ایمبولینس کے حوالے سے اپوزیشن رکن اسمبلی نے ویڈیو وائرل کی تھی، سول اسپتال ٹھٹھہ میں کھڑی ایمبولینس سینٹرلائزڈ پول میں شامل کرنی ہیں۔