مزید خبریں

عمران خان نے افواج کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ دشمن ملک بھارت کے ناپاک ارادوں کو عمران خان تقویت دینا چاہتے ہیں،عمران خان نے افواج پاکستان کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، عمران خان اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، یہ مہنگائی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ نہ کرتے جسے عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان تو یہ بتائیں کہ بلٹ پروف برقع کیسے پہنا جاتا ہے، یہ بلٹ پروف برقع بنا کیسے ؟اسے پہن کرعمران خان کورٹ جاتے ہیں۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جھوٹے پروپیگنڈے کا بانی عمران نیازی نے نہ صرف پاکستان کی معیشت تباہ کی بلکہ ساتھ ساتھ ملک کے وقار کو بھی مجروح کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے آئین کا احترام نہیں کیا اور ساتھ ساتھ عوام کو دھوکے دیتا رہا، عمران حکومت سوائے بربادی اور تباہی کے کچھ نہ کر سکی اور ملک اور عوام کے لیے سونامی ثابت ہوئی۔