مزید خبریں

Jamaat e islami

شام: امریکی کارروائی میں 11جنگجو ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے شام میں کارروائی کے دوران 11جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پینٹاگون نے کہا کہ امریکی فوج نے امریکی فوج سے متعلق افراد کی ہلاکت کے جواب میں شام میں فضائی حملے کیے۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق مشرقی علاقے دیر الزور میں کی گئی کارروائی کے دوران 8افراد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر حملے المیادین کے اطراف اور مشرقی شام میں البوکمال کے دیہی علاقوں میں کیے گئے۔