مزید خبریں

زلمے خلیل زاد کا دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمے خلیل زاد کا پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے ۔ زلمے خلیل زد کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ زلمی خلیل زاد مسلمان،افغان اورپاکستان دشمنی میں امریکہ سے چند قدم آگے ہیں وہ امریکی سی آئی اے کی آشیرباد سے اقتدار میں آکر پاکستانی زلمی خلیل زاد بنناچاہتے ہیں۔ زلمی خلیل زاد کا عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان زلمی خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کر رہا ہے عمران خان کہتا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت گرائی اب امریکی سی آئی اے کا اہم جاسوس زلمی خلیل زاد ان کی حمایت میں پیش پیش ہے وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کی آزادی وخود مختاری بھی بیچ سکتے ہیں قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ہے ۔