مزید خبریں

سرمایہ کاروں کاتعمیراتی معیار پر اعتماد کا اظہار

کراچی (کامرس رپورٹر)تعمیراتی کمپنی زیم بلڈرز نے سرمایہ کاروں کو اپنے زیر تعمیر منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو تمام منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار، معیاراور سماجی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جی ایم سیلز جناب محسن صدیقی اور جی ایم مارکیٹنگ خواجہ کامران نے کہا کہ بحریہ ٹاون راولپنڈی اور اسلام آباد میں منصوبوں کو تیز رفتار سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ معیاراور شفافیت کو ممکنہ حد تک یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کماری کمپنی کاروبار کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کو بھی ترجیح دیتی ہے تاکہ معاشرے پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں۔