مزید خبریں

میزان بینک کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل ایوارڈکا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر)ریڈ منی گروپ ملائیشیا کے اسلامک فنانس نیوزنے پاکستان کے معروف اسلامی بینک اور بڑے بینکوں میں سے ایک میزان بینک کو 2022کیلئے دنیاکے ‘بہترین اسلامک ریٹیل بینک’کاایوارڈ د یا ہے۔ اسلامک فنانس نیوز ایوارڈز میں میزان بینک نے پاکستان سطح کے تمام 6ایوارڈز بھی جیت لیے ہیں۔ بینک کی یہ کامیابی پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلامی بینکاری کی بے مثال کامیابی اورمختلف شعبوں میں بینک کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کی عکاسی ہے۔ آئی ایف این ایوارڈز میںمیزان بینک نے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بہترین اسلامک بینک، پاکستان کے بہترین انوسٹمنٹ بینک، پاکستان کے بہترین کارپوریٹ بینک، پاکستان کے بہترین ریٹیل بینک،پاکستان کے سب سے جدید بینک اور ڈیجیٹل پیشکش کرنے والے پاکستان کے بہترین بینک کے ایوارڈز بھی جیت لیے ہیں۔ میزان بینک گزشتہ 17سالوں سے پاکستان کے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے جو بینک کے استحکام اور تمام کیٹگریز کے صارفین کو شریعہ کے مطابق جدید موافق بینکنگ سلوشنز فراہم کرنے کی بینک کی صلاحیت کا اظہارہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ الحمدللہ میزان بینک نے آئی ایف این کی جانب سے دنیا کے بہترین اسلامی ریٹیل بینک کاایوارڈ حاصل کیا ہے۔