مزید خبریں

ای بی ایم نے تعلیم کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی یومِ خواتین کے موقع پر، ای بی ایم نے ان شاندار خواتین اساتذہ کو، جو پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کرتی ہیں، خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے ایک سحر انگیز فلم ریلیز کی۔ فلم نے ان اساتذہ کی بے لوث خدمات کو اجاگر کیا، جو نہ صرف علم کی ترویج کرتے ہیں بلکہ اپنے طلباء میں وصف، اخلاقیات اور کردار کو بھی پیدا کرتے ہیں۔ اپنی ہمدردانہ اور پروان چڑھانے کی فطرت کے ساتھ، اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اعانت کرتے ہیں۔ فلم نے ایک بااثر یاد دہانی کروائی کہ خواتین کو تعلیم دینے کا مطلب تمام نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے، اور ہمیں ان کی حمایت اور احترام کرتے رہنا چاہیے۔اس ضمن میں، ای بی ایم لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کاوش سرانجام دے رہا ہے اور بطور پالیسی صرف ان اسکولز کی حمایت کرتا ہے جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کی مساوی نمائندگی ہو۔ ای بی ایم نے پاکستان ایئر فورس (PAF) اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن پروجیکٹ (RMWO) کے تعاون سے صوابی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو اسکول کیمپس قائم کیے ہیں، جو اگست 2023 سے فعل ہیں۔ اس کے علاوہ، ای بی ایم کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں میں GCT اسکولز کے نیٹ ورک کی حمایت کرتا ہے جو تقریباً 29,000 طلباء اور 160 سے زائد مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔