مزید خبریں

لاکھوں افراد کا روزگار پولٹری سے وابستہ ہے، چیئرمین

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے پولٹری نے پولٹری سیکٹر کی بحالی کے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے پولٹری سیکٹر شدید دبائو کا شکار ہے، اس وقت ساٹھ فیصد پولٹری فارمز بند ہو چکے ہیں، لاکھوں افراد کا روزگار پولٹری سے وابستہ ہے، حکومت مقامی سطح پر سویابین کی کاشت پر کام کرے تاکہ امپورٹ پر انحصار کم ہو۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے پولٹری کے چیئرمین فرحان فاروق اور صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے امپورٹ پابندی اور پورٹ پر پھنسے ہوئے کنٹینرز کے معاملے کو ہر سطح پر اٹھایا ، حکومت پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔