مزید خبریں

سکھریونین آف جرنلسٹس کی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت

سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جرنلسٹ صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت،صدر ایس یو جے امداد بوذدار ، جنرل سیکریٹری احقر رضوی نے کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو صدیق جان کی گرفتاری ظلم و ذیادتی ہے، موجودہ حکومت صحافت کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، صدیق جان کی گرفتاری حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدیق جان کو فوری رہا کیا جائے، کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن نے بھی کی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے صحافیوں کے آواز کو دبانے کی کوشش ہے قرار یا ہے، صدیق جان کی گرفتاری افسوسناک ہے، ہمیں لگ رہا ہے کہ یہ کارروائی مریم نواز کے کہنے پر کی گئی ہے۔