مزید خبریں

اولیا کرام نے پیار محبت کا درس دیا پیر سید عاصم علی شاہ جیلانی

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) رب پاک اور حضور پُر نورﷺم کے پیغام کو اللہ کے پیاروں اور اولیاء کرام نے عام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عاصم علی شاہ جیلانی نے گائوں سائیں داد سولنگی میں جامع مسجد فاروق اعظم میں حضرت پیران پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کی گیارہویں شریف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیا کرام نے پیار محبت کا درس دیا ہے جس پر عمل کیا جائے۔