مزید خبریں

شوہرکے تشدد کیخلاف بیوی پریس کلب پہنچ گئی

پڈعیدن(جسارت نیوز)نواحی علاقہ پھل کے گاؤں مٹھو وگن کی رہائشی خاتون مسمات دلشاد وگن نے اپنے بوڑھے ماں مسمات لیلہ باپ سکندر کے ہمراہ پریس کلب پھل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میرا شوہر وقار وگن مجھے گھر میں مار پیٹ اور سخت تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور میرے دانت بھی توڑ دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غصہ میں مجھے دو مرتبہ طلاق بھی دے چکا ہے میرے والدین اس سے بات کرنے گئے تو انہیں بھی مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے ہم بہت غریب لوگ ہیں ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سیشن کورٹ اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ شوہر کیخلاف کارروائی کی جائے۔