مزید خبریں

ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی، دانش قریشی

سکھر (نمائندہ جسارت) محنت کش اسٹاف یونین سکھر میونسپل کارپوریشن کے صدر رمیش لعل نائپ صدر دانش قریشی سینٹری انسپکٹر فاقر شاہ نے کہا ہے کہ کسی ملازم کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جایے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔دانش قریشی کا کہنا تھا کہ پرانا سکھر کے سینیٹری ورکرز کے ساتھ زیادتی کرنے والے چیف سینیٹری انسپکٹر کی زیادتیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں ،پرا نا سکھر کے خاکروبوں کو پریشان کیا جا رہا ہے ا ن سے بدتمیزی کی جاتی ہے چیف سینٹری انسپکٹر سے مبینہ طور پر رشوت طلب کی جاتی ہے،اور ملازمتوں سے برخواست کی دھمکی دی جاتی ہے یونین کے عہدے داران نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کمشنر وڈپٹی کمشنر سکھر سابق میئر سکھر ارسلان شیخ سے پر زورمطالبہ کیا کہ چیف سینٹری انسپکٹرکا تبادلہ کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے سندھ بھر میں کر دیا جائے گا۔