مزید خبریں

ڈگری: نجی کیبل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس میں آتشزدگی

ڈگری (نمائندہ جسارت) نجی کیبل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ لگنے سے تمام مشینری جل کر خاکستر ہو گئی، کیبل اونر راجا ساگر کے مطابق رات گئے اطلاع ملی کے کیبل میں آگ بھڑک اُٹھی ہے، اطلاع پر فوراً پہنچے اور فائر بریگیڈ طلب کی، فائر بریگیڈ عملے نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو تو پالیا ۔ راجہ ساگر کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 3 سے 4 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔