مزید خبریں

سکھر ،ملزمان ریلوے لائن سے منسلک کمپیوٹرائزڈ الیکٹرونک کیبل لے اڑے

سکھر (نمائندہ جسارت)گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کے درمیان نامعلوم ملزمان ریلوے لائن سے منسلک کمپیوٹرائزڈ الیکٹرانک کیبل کاٹ کر لیے گئے،کیبل کٹنے کے باعث کئی دنوں سے ٹرینوں کی آمدورفت سخت متاثر ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ سے لیکر اب تک کیبل کاٹنے کے دو مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں،حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے بعد محکمہ ریلوے سگنل ڈیپارٹمنٹ کے چیف اور دیگر ٹیکنیکل ٹیم نے گھوٹکی، سرحد،میرپور ماتھیلو اور راونتی سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرکے متاثرہ کیبل کی جگہ کا جائزہ لیا،کیبل کو ایک بار بحال کیا جاچکا تھا لیکن دوبارہ ملزمان کی کاروائی کے بعد کیبل متاثر ہے،ذرائع کے مطابق کیبل کے کٹنے سے سگنل کا نظام ناکارہ بن جاتا ہے اور عملہ مینئول طریقے سے ٹرینوں کو اپنی منزل کے طرف روانہ کرتا ہے،فراہم کردہ معلومات کے مطابق پشاور اور لاہور سے کراچی کے درمیان 30 سے زائد ٹرینیں چلتی ہیں جب کمپیوٹرائزڈ کیبل کٹ جاتا ہے تو ٹرینوں کی آمدورفت 2 سے 4 گھنٹوں تک متاثر ہوجاتی ہے۔