مزید خبریں

میرپورخاص،سگے بہن بھائی پر منشیات کا جرم ثابت،14 سال قید کی سزا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سگے بہن بھائی پر منشیات برآمدگی کیس ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں کو 14،14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص کے جج غلام قادر تنیو کی عدالت نے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنہ2021 میں درج 9c منشیات کے ایک کیس میں خاتون ام ہیمن اور اسکے بھائی نبیل کو جرم ثابت ہونے پر 14، 14 سال قید کی سزا اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ مجرمان سے پولیس نے 2021 میں 3600 گرام چرس برآمد کی تھی۔