مزید خبریں

جیکب آباد ،ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے3 مغوی بازیاب

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد سے ڈیڑہ ماہ قبل اغوا ہونے والے تین مغوی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے تاوان ادا کرنے کے بعد رہائی ممکن ہوئی ذرائع۔جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے تین مغوی خان محمد ،عبدالرشید جمالی اور مظفر بھنگر بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جن کی رہائی۔ ذرائع کے مطابق دس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد ممکن ہوئی ہے ،پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی جس کے بعد اہل خانہ مغویوں کی بازیابی کے لیے تاوان کی ادائیگی پر مجبور ہوئے ۔