مزید خبریں

جیکب آباد ،سیپکوکالونی کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے خراب،مکین پریشان

 

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد سیپکو کالونی کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے خراب ۔ جیکب آباد سیپکو کے اسپتال فیڈر میں واقع سیپکو کالونی کا ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے خراب ہے جو تاحال نہیں بنوایا گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشان ہیںاور بجلی سے محروم ہیں سیپکو ایکسئین اور ایس ڈی او کو شکایت کے باوجود توجہ نہیں دی گئی ، سیپکو حکام ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے ہیں لیکن لگایا نہیں۔مکینوں نے چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو شفقت لاشاری اور ایس ڈی او سے رابطے کی کوشش کی گئی دونوں کا نمبر اٹینڈ نہیں ہورہا ہے ۔