مزید خبریں

لاڑکانہ ،وگن روڈ پر تیزرفتار وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،موٹرسائیکل کی اہلیہ جاں بحق

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) وگن کے قریب لاڑکانہ وگن روڈ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں وگن کے نواحی گاؤں بخشل علی سولنگی کا رہائشی 45 سالہ محنت کش بخشل علی حسن سولنگی، ان کی اہلیہ سانئن خاتون سولنگی اور 10سالہ بیٹا یوسف سولنگی شدید زخمی ہوئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر وین کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا جہاں زخمی خاتون زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ متوفی خاتون کے شوہر کی بھی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، اس موقع پر متوفی خاتون کے ورثا نے بتایا کہ علی حسن سولنگی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کام کے سلسلے میں لاڑکانہ آرہا تھا کہ لاڑکانہ انڈس ہائی وے روڈ پر تیز رفتاری سے آنے والی وین نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے، دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد متوفی خاتون کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔