مزید خبریں

شوگرملوں سے کسانوں کو ریکوری کروائی جائے، چوہدری احمد گورایہ

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) کسان بورڈ کے ضلعی صدرچوہدری علی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرے اور شوگرملوں سے کسانوں کو ریکوری کروائی جائے،شوگرملوں نے گزشتہ 2 سال کے55ارب روپے کی ریکوری دینی ہے۔انہوں نے کہاکہ گنے کی رقم دینے کی بجائے 105 روپے کلو کے حساب سے کسانوںکومہنگی چینی زبردستی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم 2200 روپے من خرید کر 4500 روپے بیچی گئی،ہماری آواز پرگندم کا ریٹ چار ہزارروپے مقرر ہواہے، آج کسان بہت مجبور ہے، ہمارے اخراجات اورمحنت کے مطابق معاوضہ پورا نہیں ہورہا،یوریاکھاد مہنگی اور بلیک میں کسانوں نے خریدی ہے،ٹیوب ویلز کے بل پرصرف دوماہ ریلیف ملااب پھربجلی کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔