مزید خبریں

کندھکوٹ: ڈیجیٹل مردم شماری کیخلاف عوامی تحریک کی بھوک ہڑتال

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) عوامی تحریک تنگوانی نے ویگن اسٹینڈ پر ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتال میں عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ آصف کھوسو، ضلعی رہنما اصغر صدام، منظور تاج، نیک سلطان اور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے ذریعے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے، اسے بند کیا جائے۔ مردم شماری آئین و قانون کے مطابق مقررہ وقت پر کرائی جائے، قبل از وقت غیر آئینی اور غیر قانونی ڈیجیٹل مردم شماری بند کی جائے۔ مردم شماری کے لیے مختص 35 ارب روپے سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خرچ کیے جائیں، قرارداد پاس کی جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بے امنی کیس میں دیے گئے فیصلے کے بعد سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر کے ان کے اپنے ممالک واپس بھیجا جائے۔