مزید خبریں

عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا کوئی ڈر نہیں ‘خرم

کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بلخصوص لاہور اسلام آباد میں ایسا لگ رہا یزید کی حکمرانی ہے۔ ان کی پالیسیوں میں یہ شامل ہے کیسے عمران خان کو قتل کیا جائے۔ عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ مگر یہاں ڈبل اسٹینڈرڈ ہے۔نوید جو ایک ملزم کے اسے آن لائن عدالتوں میں
پیش ہونے کی اجازت ہے اس موقع پر فردوس شمیم نقوی، شہزاد قریشی، ڈاکٹر شہاب امام و دیگر رہنماء￿ موجود تھے،خرم شیر زمان نے مزید گفتگو میں کہا کہ مگر وہ لیڈر جو ایک عالمی لیڈر ہے زخمی حالت میں بھی عدالت میں پیش ہوتا ہے۔ لاہور میں عمران خان کے گھر پر حملہ پیٹ پر چھورا گھونپنے کے برابر ہے۔ عمران خان کے گھر میں بشری بی بی اور بہنیں موجود تھیں۔گھر کی دیواریں توڑی گئیں چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہوا،مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے، خرم شیر زمان نے کہا کہ بادشاہ خان مرکز، منصورہ، جاتی امراء￿ ، بلاول ہاؤس پر کب ایسا حملہ ہوا،عمران خان کے گھر پر کہتے ہیں اسلحہ مل گیا۔کیا مریخ یا افغانستان سے لوگ زمان پارک آئے ہوئے تھے،عمران خان کے گھر پر گھسنے کی مزمت کرتے ہیں ،یہ اس گھر میں گھسے جس شخص نے ناموس رسالت پر پوری دنیا میں آواز اٹھائی۔