مزید خبریں

عدالت عظمیٰ تحریک انصاف کی جلوس گیری کا نوٹس لے، شیری رحمان

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خان لاہور میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے بعداسلام آباد میں مسلح افراد کا جلوس لیکر آئے ہیں، آج پھر قانون اور عدالتی تقدس کا جنازہ نکالا جارہا، آج پھر عدلیہ پر جلسے کی شکل میں چڑھائی کی جا رہی، سپریم کورٹ تحریک انصاف کی اس “جلوس گیری” کا نوٹس لے۔ہفتہ کے روز
اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیشی پر جلسہ لیکر آنے کا براہراست اثر عدلیہ کے فیصلوں پر نظر آ رہا ہے،کیا مستقبل میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیشی پر جلوس لیکر آنے کی اجازت ہوگی؟انہوں نے کہا کہ یہ آئے روز عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہیں اور رلیف بھی ان ہی کو ملتا ہے،عدلیہ کی جانب سے جس طرح کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،کیا ملک کے عام ملزموں اور مجرموں کو بھی یہ قانونی رعایتیں ملے گیں جو ان کو مل رہی ہیں؟ یا قانون اور عدل کی یہ سہولتیں صرف ’’لاڈلے خان‘‘کے لیے میسر ہیں؟
شیری رحمان