مزید خبریں

غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس کیس نیب عدالت 7میں ٹرانسفر

کراچی (نمائندہ جسارت)ااحتساب عدالت کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس کیس نیب عدالت 7میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ایم کیو ایم رہنماء مصطفی کمال و
دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ریفرنس نیب عدالت 7میں ٹرانسفر کر دیا گیا،کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے مصطفی کمال سمیت ضمانت پر رہا ملزمان کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ،ملزمان کو ضمانت پر رہا کرتے وقت عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ، نیب کورٹ کے باہر مصطفی کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اس وقت پھنس گیا ہے ہینگ ہوگیا ہے یہ نظام نہیں چل سکتا،یہاں قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے جو بدمعاشی کرے اسکو کوئی کچھ نہیں کہتا،ہم نے پورے پاکستان کو بتا دیا ہے کہ بندوں کو جمع کرو ورنہ مشکل میں آجاؤگے،اگر ایسا نہیں کروگے تو سارا سسٹم آپکے خلاف ہو جائے گا،پورے ملک کا نظام ایک طرف اور عمران خان کے لیے نظام ایک طرف ہے،عمران خان ایک بادشاہ سلامت ہیں،عمران خان کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے سسٹم کا مسئلہ ہے،یہاں لوگ مہنگائی سے لڑ رہے ہیں ،غریب لوگوں کے لیے عدالتوں میں صرف خواری ہے،ریاست کو صرف غریب آدمی کو دبانا آتا ہے،اب تو بنگلہ دیش کا ٹکا بھی بہت مضبوط ہوگیا ہے،آج ہم جلسہ کررہے ہیں اور کراچی کے لوگوں کو جمع کررہے ہیں،اس ملک میں یکطرفہ نظام نہیں چلے گا،جس طرح پاکستان اس وقت چل رہا ہے ویسا نہیں چل سکتا،اس وقت پاکستان کا نظام رک چکا ہے،اس نظام میں آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے،جو طاقتور قانون کی خلاف ورزی کرے اسکو ملک کے جوڈیشری اسٹبلشمنٹ حکومت کچھ نہیں کہتے،سارا آئین اور قانون صرف غریب اور کمزور کے لئے ہے،عوام کو مشورہ ہے بدمعاش بنے،عمران خان کو بادشاہ سلامت بنانے کا اعلان کیا جانا چاہیے