مزید خبریں

نیٹ ورک اپ گریڈ کے لیے 52 ارب روپے کی سرمایہ کاری

کراچی ( بزنس رپورٹر ) مالی سال 2022 کی چوتھی سہہ ماہی کے دوران جاز کی مجموعی آمدن میں پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے 24.3فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم امریکی ڈالر کے لحاظ سے آمدن 2.6فیصد کم ہوئی، جس کی بنیادی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے، جب کہ مارجن میں کمی کا سبب آپریشنل اخراجات بشمول ایندھن، بجلی، شرح سود اور غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہے۔ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں بالترتیب 71فیصد اور 53 فیصد اضافے کے اثرات ایک اور مد میں ہونے والی ادائیگیوں کے باعث زائل ہوگئے درپیش معاشی مشکلات کے باوجود جاز نے مالی سال 2022 کے دوران اپنے ‘4G سب کے لیے’ عزم کے تحت پاکستان میں 52 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی بدولت ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی، جس سے جاز کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 10.4 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو مارکیٹ میں سر فہرست ہے ۔جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ،” آپریٹنگ لاگت میں بے تحاشہ اضافے اور ضروری ٹیلی کام آلات کی درآمد پر پابندیوں کے باوجود، ہم نیٹ ورک کی مسلسل بہتری اور اپنے مضبوط ڈیجیٹل سروسز پورٹ فولیو کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔