مزید خبریں

لکی سیمنٹ نے اسکول کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی

لکی مروت(کامرس ڈیسک)لکی سیمنٹ نے دی سٹیزن فائونڈیشن کے اشتراک سے درہ پیزو میںجدید ترین اسکول کی تعمیر کے منصوبے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ عبد الرزاق ٹبہ بلاک لکی سیمنٹ پیزو کیمپس Iمیں پرائمری تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ محمد یونس ٹبہ بلاک پیزو کیمپس IIمیں سیکنڈری تعلیم فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس اسکول میں2023کے پہلے بیج میں داخلے جاری ہیں۔ کمپنی اعلامیئے کے مطابق یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے پائیداری(یو این ایس جی )کے مقصد”معیاری تعلیم”سے مطابقت رکھتاہے اور اس کا مقصد سب کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرناہے۔ ان تعلیمی اقدامات کے علاوہ لکی سیمنٹ نے ضلع لکی مروت کے مستقل رہائشیوں کیلئے ،این ایل سی کے ادارے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹی ٹیوٹ (ATINs)کے ساتھ مل کر علاقے کے نوجوانوں کو ہنر پر مبنی ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے تیسرے بیج میںشامل کیا ہے۔ان اقدامات کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں روزگار کے مواقعوں کو محفوظ بناسکیں۔اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے تربیت حاصل کرنے والے گزشتہ دو بیجز نے اپنی تربیت مکمل کرلی ہے اور کمپنی کے متعلقہ شعبوں میں ملازمت اختیار کرچکے ہیں۔