مزید خبریں

پولیس کو وسائل کی بھی کمی کی وجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں‘آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے جس کی بناء آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کے وسائل کو بڑھانا ہوگا، کوشش ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں، اپنی ٹریننگ اور بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا ہے۔پولیس آپریشن کے منصوبے بناتی رہ گئی، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید 4 افراد کو اغوا کرلیا۔