مزید خبریں

نیو سبزی منڈی ہالاناکہ میں “KS” مارٹ اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد اونین پٹاٹو اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس گروپ کے صدر محمد الطاف میمن نے نیو سبزی منڈی ہالاناکہ میں ایم کامران عبدالسلام آرائیں اینڈ کو کی جانب سے KS مارٹ اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الطاف میمن نے کہا کہ KS مارٹ اینڈ ریسٹورنٹ کے قیام سے سبزی منڈی کے تاجر، بیوپاری، مسافر، خریدار اور اِرد گرد میں بسنے والے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور KS مارٹ اینڈ ریسٹورنٹ پورے 24 گھنٹے اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔