مزید خبریں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا ہے

کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت2ڈالراضافہ سے 1926ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1100روپے اضافہ سے 2لاکھ 3ہزار 500اوردس گرام سونے کی قیمت943روپے اضافہ سے 1 لاکھ74 ہزار468روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2150روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔