مزید خبریں

انڈسٹریز کا جال بچھا کر معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں،قیصر اے شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی گرینڈ الائنس کا سیمینار کراچی آرٹس کونسل میں وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ اور چیئرمین برائے فنائنس کمیٹی قیصر اے شیخ صاحب کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کراچی کے بنیادی مسائل اور ملک کی ترقی میں کراچی کے معاشی کردار اور کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تعارفی کلمات الائنس کے جنرل سیکریٹری محمد یونس سایانی نے پیش کیے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور سیاسی و سماجی رہنماء کشور زہرہ صاحبہ نے کہا کہ پوری حکومت ایک میوزیکل چیئر کے گرد گھومتی ھے اور کراچی کے فیصلے آج بھی اسلام آباد میں ھو رھے ھیں، محفوظ النبی نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی زیادتی کو ختم کیا جائے اور جس طرح پورے ملک میں بجلی کا نظام حکومت کے ماتحت چلایا جارہا ہے کراچی میں بھی اسی نظام کو رائج کیا جائے مجیب الرحمن نے اپنی گفتگو میں معشیت کے اعداد و شمار پیش کیے عارف مصطفی نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ نوکری میں ھونے والی زیادتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا حسن بخشی صاحب نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے کاروبار کو ختم کیا جا رھا ھے ڈاکٹر سید عاکف نے کہا کہ ھم کراچی کے لوگوں کے لئے ھر قربانی کے لئے تیار ھیں منوج چوہان نے کہا کراچی کی تمام اقلیتی برادری کراچی کی مسلم عوام کے ساتھ ہیں ۔